Live Updates

حکمران ٹولہ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کمیشن کھانے میں مصروف ہے ‘40فی صد سے زائد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں‘حکمرانوں کی نا اہلیوں سے روٹی نے بچوں سے بیگ اور کتابیں چھین کر مزدوری پر مجبور کر دیا ہے

پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر بشری ٰ قیصر کا بیان

اتوار 6 مارچ 2016 17:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر بشری ٰ قیصر نے کہا کہ حکمران ٹولہ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کمیشن کھانے میں مصروف ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں 40فی صد سے زائد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ،گھروں میں غربت کے ڈیر ے ہیں ،حکمرانوں کی نا اہلیوں کی وجہ سے دو وقت کی روٹی نے بچوں سے بیگ اور کتابیں چھین کر مزدوری پر مجبور کر دیا ہے ۔

پاکستان میں لاکھوں چھوٹے بچے مزدوری کرتے ہیں جوقانوناً بڑا جرم ہے ،ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے کی بجائے قوم سے نئے وعدے کر رہی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے مر کزاور پنجاب میں اقتدار میں آئے ملک میں کر پشن سمیت تمام مسائل میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس وہ ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب میں جرم ،جرم نہیں رہا، غریب دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے، شہباز شریف نے خوشی سے نہیں بلکہ پنجاب میں صحت، تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر شعبوں میں ناکامی پر اختیارات کو نیچے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :