لاہور‘ کپڑے کے کارخانے میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا

اتوار 6 مارچ 2016 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) لاہور کے علاقہ ہنجر وال کے قریب کپڑے کے کارخانے میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارخانے میں ایمبر ائڈری کا کام ہوتا ہے اور اتوار کے روز بھی مزدور کام کرتے ہیں، کارخانے میں کام جاری تھا کہ اچانگ آگ لگ گئی جس کے بعد کاریگروں نے ریسکیو اور فائر یگیڈ کو طلب کیا‘آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ‘آگ سے کارخانے کا ایک حصہ متاثر ہواہے ۔