کر پشن کر نیوالوں کو پکڑنا ضروری ہے نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘نہیں ہو نا چاہیے ‘ پنجاب میں نیب کی کاروائیوں پر حکمرانوں کی چیخیں آسمان تک جا رہی ہے‘کر پشن کر نیوالے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکا صفایا کر نا ہوگا ‘ چیف جسٹس سمیت ہر کوئی ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی پر مبنی انداز حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ‘عسکری ونگز والی سیاسی جماعتیں ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں اگر کوئی خیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار ہے تو حکومت انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر تی ؟تحر یک انصاف جیسی صاف اور شفاف کوئی اور سیاسی جماعت نہیں

سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کاشاہدرہ میں کنونشن سے خطاب ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو پکڑنا ضروری ہے نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘نہیں ہونا چاہیے ‘پنجاب میں نیب کی کاروائیوں پر حکمرانوں کی چیخیں آسمان تک جا رہی ہے‘کر پشن کر نیوالے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکا صفایا کر نا ہوگا ‘ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر کوئی ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی پر مبنی انداز حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ‘عسکری ونگز والی سیاسی جماعتیں ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں اگر کوئی خیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار ہے تو حکومت انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر تی ؟تحر یک انصاف جیسی صاف اور شفاف کوئی اور سیاسی جماعت نہیں ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ایک ہو جاتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں محموداحمدکی جانب سے منعقدہ پارٹی ور کرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری‘میاں محموداحمد سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے ہر طرف مایوسی ہی نظر آرہی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو جو سہانے خواب دکھائے ان میں سے کسی ایک پر آج تک عمل نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کر پشن اور لوٹ مار کا بازار میں بھی گر م ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر پاکستانی ملک میں جمہو ریت کے نام پر استحصال پر مبنی اندار حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی اس موقعہ پر سابق ایم پی اے میاں محمودا حمد اور سلونی بخاری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہر پاکستانی شخص انکے ساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :