ہوپ نے حج کوٹے میں کمی کی مخالفت کردی ، احتجاج کی دھمکی

سرکاری حج سکیم سے سستا حج پیکیج دینے کیلئے تیار ہیں،ہوپ

اتوار 6 مارچ 2016 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) نے حج کوٹے میں کمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے ، وزارت کے افسران نے مال بنانے کیلئے دو ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ،سرکاری حج سکیم سے سستا حج پیکیج دینے کیلئے تیار ہیں ۔ حج ارگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستانHOAP کے ریجنل چیرمین حافظ شفیق نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور میں نان کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کے خفیہ اجلاس سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں ہم نئی انرولڈ کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کے مخالف نہیں ہیں تاہم موجودہ حج آرگنائزرز کے کوٹہ میں سے جن کے خلاف شکایات نہیں ہیں میں کمی نہیں کرنے دیں گے اگر حکومت نئی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینا چاہتی ہے تو اس کے لیے حکومت سرکاری کوٹہ میں سے مذید پرائیویٹ کر ے کیونکہ آرگنائزرز کا کوٹہ کم ہوا تو ان کے اخراجات بڑھیں گے جس سے عازمین حج پر اضافی مالی بوجھ بڑھے گا حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ ہوپ کے متوازی تنظیم کھڑی کرکے ہمیں ہراساں نہیں کیا جاسکتا وزارت کے حکام پرائیویٹ سیکٹر میں محاذ آرائی کی سازش نہ کریں اس سے پہلے اس طرح کے اجلاس میں دست و گریباں ہونے کی وڈیو ریکارڈ موجودہے جو الیکٹرانک میڈیا کو دیں گے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل پیدا نہ کرے بلکہ مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

نا ن کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو اتنی بڑی تعداد میں انرول کرکے پہلے بھی مال بنایا گیا اب ان کو کوٹہ دینے کا جھانسہ دیا جارہا ہے لہذا وزارت مذہبی امور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے کو ٹہ کی خرید و فروخت کا بازار لگے اور حکومت کی جگ ہنسائی ہو حکومت نے اگر دوقدرے بہترحج آپریشن کیئے ہیں تو حج آرگنائزرز نے 12کامیاب حج آپریشن کئے ہیں لہٰذا حق تو یہ بنتا ہے کہ مزید کوٹہ پرائیویٹ کر دیا جائے ۔پرائیویٹ حج آرگنائزرز سرکاری پیکج سے سستا پیکج دینے کے لیے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :