سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی

اتوار 6 مارچ 2016 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، 2014 میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن میں آئی لینڈرز نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ورلڈ ٹی 20 کا پہلا ایڈیشن 2007 میں ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر افتتاحی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

2009 میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

2010 میں کھیلے گئے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیر کیا، 2012 میں کالی آندھی نے فائنل میں جگہ بنائی اور سری لنکا کو ہرا کر چیمپئن کا تاج سجایا۔ 2014 میں سری لنکا نے تیسری بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دو بار فائنل ہارنے کے بعد آئی لینڈرز نے اس بار عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکا کو سب سے زیادہ تین بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، پاکستان اور بھارت نے دو، دو بار جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :