پاکستان اور ترکی آئندہ ہفتے تجارتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے

فریم ورک آزاد تجارتی معاہدے کے لئے بنیاد بنے گا ، خرم دستگیر خان

اتوار 6 مارچ 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان اور ترکی اگلے ہفتے فریم ورک تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے اگلے ہفتے فریم ورک پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات شروع کئے جا سکیں ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترکی کا ایک وفد اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچے گا اور پاکستانی ہم منصب کے ساتھ فریم ورک پر دستخط کرے گا تاکہ ڈیڈ لاک توڑا جا سکے ۔

مجوزہ ٹریٹی سال 2017 سے نافذ العمل ہو جائے گی عہدیدار نے کہا کہ جیسے ہی فریم ورک پر دستخط ہو جائیں گے طرفین کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے اشیاء کی نشاندہی شروع کر دیں گے جن کی تجارت ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے تصدیق کی ہے کہ فریم ورک معاہدہ ایف ٹی اے کے لئے ایک بنیاد بن جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ دورہ انقرہ کے دوران ترک قیادت کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے واضح رہے کہ ترکی یورپین یونین کسٹمز کا حصہ ہے جی ایس پی پلس سکم جنوری 2014 سے موثر ہو جائے گی جس کے ذریعے نئے منتخب شدہ ممالک کو ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی جن میں پاکستان بھی شامل ہے دونوں ممالک نے 2004 میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا تاہم پی ٹی اے کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :