اورنج لائن منصوبے کے گرفتار ٹھیکیدار نے اعتراف جرم کر لیا
رہائی کیلئے نیب کو 25 کروڑ روپے پلی بارگین کے طور پر دینے کی پیشکش ،نیب حکام نے پیشکش کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا ، معاملہ احتساب عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ
اتوار 6 مارچ 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) اورنج لائن منصوبے کے گرفتار ٹھیکیدار عامر لطیف نے رہائی کیلئے نیب کو 25 کروڑ روپے پلی بارگین کے طور پر دینے کی پیشکش کی ہے اور اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ نیب حکام نے اس پیشکش کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا ہے اور معاملہ احتساب عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن منصوبے کے ٹھیکیدار عامر لطیف نے نیب کو اپنی رہائی کے عوض 25 کرور روپے ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور نیب نے اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لیکر معاملہ احتساب عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر لطیف پر فیصل آباد کے حلقہ این اے 81 کے ترقیاتی کاموں میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا اور نیب کی تحقیقات کے مطابق جن تعمیراتی کاموں کا پی سی ون منظور ہوا تھا اتنا کام مکمل ہونے کے بعد عامر لطیف نے قواعد و ضوابط کے تحت مزید کام انتظامیہ کی منظوری حاصل کئے بغیر ہی کر دیئے اور متعلقہ محکمے کے لوگ اس کو ادائیگیاں بھی کرتے رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.