اسرائیلی وزیر دفاع موشے یلعون اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصویر کی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 مارچ 2016 16:51

اسرائیلی وزیر دفاع موشے یلعون اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصویر کی انٹرنیٹ ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6مارچ۔2016ء) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یلعون اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصویر کی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ۔ اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع موشے یلعون میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے بعد امریکہ میں سابق سعودی سفیر اور سعودی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفصیل سے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی خوشگوار موڈ میں نمایاں ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے عرب ریاستوں سے خفیہ رابطے جاری ہیں اور مستقبل میں بہتری کی اُمید ہے۔ میونخ میں منعقدہ سیکورٹی کانفرنس میں دُنیا بھر سے اہم شخصیات اور وزراء نے شرکت کی۔