پا کستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کے پاس 38 جہاز

18 جہاز ڈرائی اور 15 جہاز ویٹ لیز پر ہیں،ویٹ لیز کے 15 جہازوں پر 32 لاکھ 99 ہزار 625 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اخرا جا ت

اتوار 6 مارچ 2016 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کے پاس 38 جہاز ہیں جن میں 18 جہاز ڈرائی اور 15 جہاز ویٹ لیز پر ہیں‘ ویٹ لیز کے 15 جہازوں پر 32 لاکھ 99 ہزار 625 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اور ڈرائی لیز کے 18 جہازون پر 51 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا جا رہا ہے جبکہ پی آئی اے میں 14771 ملازمین ہیں جن میں 3338 ملازمین ڈیلی ویجز پر ہیں آن لائن کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے پس صرف 5 ذاتی جہاز ہیں۔

777 بوئنگ 11 جہاز ہیں۔ یہ تمام ڈرائی لیز پر ہیں‘ ائیر بس اے 310 پانچ‘ اے ٹی آر 72 پانچ یہ تمام ایبرک لیزنگ کو 9 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ‘ آئی اے ایم ایوی ایشن کو 16 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار ماہانہ‘ جی ای سی اے ایس کو 7 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ‘ ائیر ایشیاء کو 5 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ماہانہ اور ائیر کیپ کو 12 کروڑ 18 لاکھ روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے میں 193 غیر ملکیوں سمیت 14771 ملازمین ہیں جن میں آزاد کشمیر سے 218‘ بلوچستان سے510 فاٹا سے 94 گلگت بلتستان سے 135‘ خیبر پختونخوا سے 1794‘ پنجاب سے 6277 سندھ دہی علاقوں سے 821 اور شہری علاقوں سے 3729 ملازمین شامل ہیں۔ پی آئی اے میں 3 ہزار 338 ملازمین یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں۔