عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں

اسلام آباد کے نومنتخب ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ کی وفود سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 16:43

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے نومنتخب ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن اور منشور ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک شہزاد میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کیلئے مخلص ہے، حکومت پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہترکرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔ جب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ہے گذشتہ اڑھائی سالوں میں ملک کی ترقی اور غریب عوام کی بہتری کیلئے کئی ایسے بڑے اقدام اٹھائے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ ملک میں بسنے والے غریب عوام کو ہوا ہے اور ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوئے ہیں۔

چوہدری رفعت ایڈووکیٹ جاوید نے کہاکہ ملک وزیراعظم نواز شریف کی محنت اور کاوشوں کی بدولت ترقی پر گامزن ہو رہا ہے، عوام ہمارے بے داغ ماضی سے واقف ہیں، ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :