وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر ز (کل) اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گے

منتخب عوامی نمائندوں نے پہلے روز ہی چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ‘ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئرز کے لئے بنائے گئے نئے دفاتر اولڈ نیول کمپلیکس میلوڈ ی میں ہو گا

اتوار 6 مارچ 2016 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر ز (کل) پیر کو اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گے‘ منتخب عوامی نمائندوں نے پہلے روز ہی چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ہے ‘ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئرز کے لئے بنائے گئے نئے دفاتر اولڈ نیول کمپلیکس میلوڈ ی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئر ذیشان نقوی‘ اعظم خان اور چوہدری رفعت جاوید (کل) پیر کو اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گے۔پہلے روز ہی میئر نے سی ڈی اے افسران کا اجلاس طلب کیا ہے اختیارات اور شعبہ جات کی تقسیم پر تفصیلی بریفنگ لیں گے اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سے ڈائریکٹوریٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس جائیں گے اور کونسے شعبے وفاقی ترقیاتی ادارے کے تحت کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس دن 11 بجے ہو گا۔اجلاس میں سی ڈی اے حکام اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور عوامی نمائندے ترقیاتی ادارے کو عوام کی فلاح و بہبود کے متعلق اپنی ترجیحات بارے آگاہ کریں گے ۔