وزیر داخلہ چوہدری نثارکا پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کو فوری منتخب کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مشورہ

اتوار 6 مارچ 2016 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کو فوری طور پر منتخب کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چوہدری نثار کا موقف ہے کہ مقامی حکومتوں کے قیام میں تاخیر سے نہ صرف ترقیاتی عمل متاثر ہو رہا ہے بلکہ اس کے منفی سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ پنجاب میں فوری طور پر مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کا انتخاب بھی جلد از جلد عمل میں لایا جائے کیونکہ الیکشن کو کئی ماہ گزر چکے ہیں جس کے بعد (ن) لیگ کے جیتنے والے امیدواروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس بے چینی کے خاتمہ اور سیاسی نقصانات سے بچنے کیلئے جلد از جلد چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاکہ صوبے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے اور عوامی نمائندے بھی بھرپور انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :