متحدہ کی الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید آج کرینگے

اتوار 6 مارچ 2016 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید آج پیر کو کرینگے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف لائرز ونگ کے رہنما علی جاوید ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کیخلاف چارج شیٹ ہے اورثابت ہو گیا کہ ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکا حکم دیا جائے اور الیکشن کمشن کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔