امن وامان کا قیام اہم ترجیح ہے،اکتوبر نومبر تک متاثرین کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے ٗ اقبال ظفر جھگڑا

خیبرپختونخوا میں امن وامان کا قیام ہماری اہم ترجیح ہے،ضرب عضب کا فیصلہ کن معرکہ جاری ہے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے ٗ گور نر کے پی کے کا انٹرویو

اتوار 6 مارچ 2016 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ امن وامان کا قیام اہم ترجیح ہے،اکتوبر نومبر تک متاثرین کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔ایک انٹرویو میں اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب حکومت سنبھالی تو بہت سے مسائل کا سامنا تھا ٗاس وقت دہشتگردی تھی امن وامان کی صورتحال خراب تھی،معیشت کی بری حالت تھی ٗآج پاکستان کی معیشت بہت بہتر ہوچکی ہے،دہشتگردی بھی کم ہوئی ہے اور امن وامان میں بھی بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کا قیام ہماری اہم ترجیح ہے،ضرب عضب کا فیصلہ کن معرکہ جاری ہے،دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے،جنگ زدہ علاقوں کو مکمل کلیئر کئے بغیر متاثرین کو واپس نہیں بھیج سکتے اب تک14لاکھ بے گھر افراد کو باعزت طور پر ان کے گھروں کو بھیج چکے ہیں،اکتوبر نومبر تک تمام متاثرین کو ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات کیلئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :