ورلڈ ٹی 20 مقابلے، باؤلنگ کے میدان میں مالنگا پہلے، اجمل دوسرے ، آفریدی تیسرے نمبر پر موجود

اتوار 6 مارچ 2016 15:14

ورلڈ ٹی 20 مقابلے، باؤلنگ کے میدان میں مالنگا پہلے، اجمل دوسرے ، آفریدی ..

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) ٹی 20 عالمی مقابلوں میں باؤلنگ کے میدان میں سری لنکا کے لاستھ مالنگا پہلے، پاکستان کے سعید اجمل دوسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اب تک ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے پانچ ایڈیشنز میں باؤلنگ کارکردگی میں سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا 38 وکٹوں سے کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل 36 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بوم بوم آفریدی، اجنتھا مینڈس اور عمر گل 35 ، 35 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 30 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین 29 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں

متعلقہ عنوان :