سی ڈی اے نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں نادرا کو اننگز اور 12 رنز سے ہرا دیا

چیئرمین سی ڈی اے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارک باد

اتوار 6 مارچ 2016 13:56

سی ڈی اے نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں نادرا کو اننگز اور 12 رنز سے ہرا ..

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں اپنے پہلے میچ میں نادرا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اننگز اور 12 رنز سے شکست دے دی۔ علی سرفراز نے 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل، ممبر ایڈمن عامر احمد علی اور ڈائریکٹر سپورٹس ندیم ابڑو نے ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے کی ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

تین روزہ میچ میں سی ڈی اے نے اپنی پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے جس میں علی سرفراز کی 175 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی، نوید ملک 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹمسین رہے، واجد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

نادرا کی ٹیم سی ڈی اے کی پہلی اننگز کے جواب میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے فالو آن کا شکار ہونا پڑا۔ حمزہ بٹ 25 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے سمیع اﷲ نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 29 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوید ملک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

دوسری اننگز میں بھی نادرا کے بلے باز اعتماد کے ساتھ بیٹنگ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سلمان حیدر 75 اور عامر جمیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے اویس سرفراز اور حماد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :