علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 6 مارچ 2016 13:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء ) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اینٹی نار کوٹکس فورس کے اہلکاروں نے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے چین جانے والے ایک مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔اے این ایف کے مطابق گرفتار ملز م کا نام لقمان شاہد بٹ ہے جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ۔ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں میں بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :