مصطفیٰ کمال اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان رواں ما ہ ملاقات کاامکا ن

اتوار 6 مارچ 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء ) ملک میں صدارتی نظام کے نفاذکی جدوجہدمیں ایک طرح کی سوچ رکھنے کی وجہ سے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان ملاقات کاامکا ن ہے یہ ملاقات سابق چیف جسٹس کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ہونے کاامکان ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری رواں مہینے عوام رابطہ مہم کاآغاز کریں گے اس دوران وہ چاروں صوبوں میں دورے پر جائیں گے اور کاروباری ،سماجی ،اقتصادی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ان کایہ دورہ ان کی نوزائدہ سیاسی جماعت پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ذرائع کاکہناہے کہ سابق چیف جسٹس سے کئی سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کے لیے استدعاکررکھی ہے اس کے لیے اب وہ باقاعدہ دورے کریں گے ان دوروں کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے کرلیاجائیگاکہ پہلے کس صوبے کادورہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال ملک میں صدارتی نظام حکومت کے قائل ہیں جبکہ یہی خیالات سابق چیف جسٹس کے بھی ہیں اس لیے ان دونوں شخصیات میں بہت سے دیگر معاملات پربھی ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔اس لیے ان دونوں شخصیات میں ملاقات کاامکان ہے ۔اور یہ ملاقات رواں مہینے ہوسکتی ہے۔