اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
اتوار 6 مارچ 2016 13:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ان پرورگرامز میں پی ایچ ڈی )ماس کمیونیکیشن( پاکستانی زبانیں کیمسٹری کمپیوٹر سائنس ایم فل )تاریخ( اکنامکس پاکستانی زبانیں کیمسٹری شماریات ماس کمیونیکیشن فزکس ایم ایس )کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ٹیوٹریشن( انوائرمنٹل ڈیزائن کمپوٹر سائنس ایم بی اے/ایم پی اے)ایگزیکٹو( ایم ایس سی )شماریات( کیمسٹری ٹیلی ویژن ریاضی فارسٹری ایگریکلچرل ایکسٹنشن ٹیوٹریشن اور پاکستان اسٹڈیز پروگرامز شامل ہیں۔
اے ٹی ٹی سی پی ٹی سی سی ٹی بی ایڈ میٹرک ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
ان تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی پروگرامز کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں امید ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران نتائج کا عمل تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
سمسٹر بہار 2015ء کے فائنل امتحانات کے لئے ملک بھر میں 283۔امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ ان امتحانات میں لاکھوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ دریں اثناء سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک کے طول و عرض میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس چارجز 21۔مارچ تک توسیع کردی گئی ہےمزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.