پولن الرجی کیسز :گھنے جنگلات اور سرسبز مقامات سے مارچ کے مہینے میں دور رہا جائے ، این آئی ایچ نے اسلام آبادکے لئے ایڈوائزری جاری کر دی

اتوار 6 مارچ 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھنے جنگلات اور پودوں والے علاقوں سے دور رہیں تاکہ پولن الرجی سے محفوظ رہا جا سکے میڈیا رپورٹس میں این آئی ایچ کی ایڈوائزری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ موسم بہار میں پولن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور یہ الرجی درختوں ، گھاس اور پھولوں کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں ، آنکھوں میں سوجن اور جلدی بیماریاں زیادہ ہو جاتی ہیں اسلام آباد میں پولن الرجی کی بڑی وجہ شہتوت ہے اور مارچ میں پولن کی تعداد 35000 مکعب فی میٹر تک بڑھ جاتی ہے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنی چاہئیں تاکہ پولن ان کے گھروں میں داخل نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

دھونے کے بعد کپڑے زیادہ دیر تک نہیں لٹکانے چاہئیں کیونکہ ان میں بھی پولن چپک جاتے ہیں ۔