کراچی:پی اینڈ ٹی کالونی سے 10مشتبہ افرادگرفتا ر ،آگرہ تاج سے لاش برآمد

اتوار 6 مارچ 2016 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار جبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ آگرہ تاج سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اورنگی ٹاون کے پاکستان بازار میں کارروائی کے دوران 4 ملزم گرفتار کر لیے گئے، جبکہ سعود آباد میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ادھر لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :