پاکستان ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ(کل) سے شروع ہو گی

دوسرا ایونٹ 14 سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا ٗ ایونٹس میں 4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شرکت کرینگے

اتوار 6 مارچ 2016 12:53

پاکستان ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ(کل) پیر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی جو13مارچ تک جاری رہے گی ٗدوسرا ایونٹ 14 سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹس میں 4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس میں برطانیہ، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ملائیشیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آ مد شروع ہوگئی ہے ٗ پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دو جونیئر ایونٹس کی میزبانی دی ہے ٗاے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ 7 سے 13 مارچ ٗ دوسرا ایونٹ 14 سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں بوائز انڈر 14اور ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس کے لئے 16 کھلاڑیوں کا ڈراز بنایا گیا جس میں4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سے6 کو وائلڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے، وہ ایونٹس میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کرے گی۔ خالد رحمانی نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن نے ہمیں دونوں ایونٹس کیلئے 12 وائلڈ کارڈ انٹری کی اجازت دی ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی خوش آئند ہے، اس سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :