ادرک کی چائے انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے،طبی تحقیق

اتوار 6 مارچ 2016 12:27

ادرک کی چائے انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے،طبی تحقیق

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق ادرک کی چائے انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔جو مختلف امراض کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ادرک سے بنی چائے وٹامن سی سے بھرپور ہے ہوتی ہے جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادرک کی چائے تلی میں مفید، جلن کو دور کرنے اور قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ادرک کی چائے انسانی دماغ کو سخت ٹینشن میں بھی سکون دیتی ہے ۔