وزیر اعظم سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے میں حائل رکاوٹیں دورکریں:شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 12:10

وزیر اعظم سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے میں حائل رکاوٹیں دورکریں:شاہد آفریدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم نواز شریف سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کی کاکردگی بہتر بنانے کے لیے کمیٹی بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیا ٹیلنٹ سامنے آنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ، یہ رکاوٹیں نئے ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں ۔