ایشیاء کپ،دلشان نے آفریدی سے ان کی شرٹ کا مطالبہ کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 00:44

ایشیاء کپ،دلشان نے آفریدی سے ان کی شرٹ کا مطالبہ کردیا

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے آخری لیگ میچ کے اختتام پر سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی سے شرٹ مانگ لی ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی 6وکٹوں سے مات دی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے لگیں اور اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے دلشان کو آفرید ی سے ان کی شرٹ کا مطالبہ کرتے دیکھنا او ر آفریدی کا اشارے سے انہیں مثبت جواب دینا قید کرلیا ۔