یونیورسٹی نے لائبریری کو ورزش گاہ بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 مارچ 2016 01:41

یونیورسٹی نے لائبریری کو ورزش گاہ بنا دیا

ٹرائے ، الاباما کی ایک یونیورسٹی نے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کےلیے بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔یونیورسٹی نے اپنی لائبریری میں ایکسرسائز بائیک نصب کر دی ہیں۔
ٹرائے یونیورسٹی کی انتظامیہ نےا پنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لائبریری میں ورزش کی تین نئی مشینوں کو رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشینیں کچھ اس طرح بنی ہیں کہ ان پر ورزش کرتے ہوئے لیپ ٹاپ بھی رکھاجا سکتا ہے۔


یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ اُن کے اس اقدام کا کافی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اب یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید مشینیں لے کر اپنے تمام کیمپس کی لائبریریوں میں نصب کی جائیں۔
یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ ٹرائے کیمپس میں ایسی چھ مشینیں لی جائیں گی، جو ڈیسک کے نیچے بھی آرام سے آ جائیں گی، جس سے مزید مشینوں کی جگہ بھی بن جائے گی۔