انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی
ہفتہ 5 مارچ 2016 22:41
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انجمن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انجمن کا سالانہ اجلاس عام زیر صدارت پیٹرن انچیف چوہدری محمد ارشد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے سرانجام دی۔
اجلاس میں انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے سال2016-18کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اومتفقہ طور پر الیکشن کمیٹی کے قیام کے منظوری دی گئی جس میں ضیاء الرحمان، سید باری آغا، حافظ محمد عتیق، سید خیرالدین آغا، سید بسم اﷲ شامل ہیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ اور سالانہ اکاونٹس کی رپورٹ پیش کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی مارکیٹ کے صدر بابو محمد علیم، جنرل سیکرٹری طاہر ایوب، سینیئر نائب صدر دلاور خان، حاجی محمد نادر خان، نائب صدر عبدالقیوم اچکزئی، سید ولیجان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری زوالفقار احمد نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ انجمن کے ممبران انجمن کے طے شدہ اہداف کے حصول اور ممبران کے تحفظ اور فلاح کیلئے بدستور تعاون جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.