پرویز مشرف یا عمران‌ خان، دونوں رہنماوں میں کس کیساتھ الحاق کیا جائے؟ مصطفی کمال نے اپنے چاہنے والوں سے رائے مانگ لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2016 22:36

پرویز مشرف یا عمران‌ خان، دونوں رہنماوں میں کس کیساتھ الحاق کیا جائے؟ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) مصطفی کمال نے پرویز مشرف یا عمران‌ خان میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کیلئے اپنے چاہنے والوں سے رائے مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کو خیر آباد کہنے والے سابق سٹی ناظم کراچی اور سینیٹر مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے چاہنے والوں سے رائے مانگی ہے کہ آیا انہیں سابق صدر پرویز مشرف کیساتھ الحاق کرنا چاہیے یا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ۔ اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ مصطفی کمال ممکنہ طور پر پرویز مشرف کیساتھ الحاق کر لیں گے۔