ایم سی کیڈرہائی سکول میں مالیاتی امورکے اختیارات جنرل کیڈرہیڈماسٹران کو تفویض ہونا قابل افسوس ہے،سابق سیکریٹری ایم سی کیڈر

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) قصور میں ایم سی کیڈر ہائی سکول میں مالیاتی امور کے اختیارات جنرل کیڈر ہیڈ ماسٹر صاحبان کو تفویض ہونا قابل افسوس ہے ،حکومتی ہدایات کے مطابق ایم سی کیڈر کے کلی اختیارات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو حاصل ہیں ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کی طرف سے ایک ہی کیڈر ہائی سکولوں کے انتظامی ،مالیاتی امور کیلئے اختیارات ایم سی ملازمین کو دے چکی ہے یہ بات ایم سی کیڈر کے سابق سیکرٹری جنرل غلام حمزہ ربانی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ایم سی کیڈر کے دو ہائی سکولوں میں جنرل کیڈر ملازمین کی تعیناتی اور مالیاتی اختیارات تفویض کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او قصور ستمبر2013ء کے ایک فیصلہ میں جنرل کیڈر ملازمین کے خلاف فیصلہ دیا اور ایم سی سکولوں کے پاس انتظامی اور مالیاتی اختیارات بدستور ملازمین کے رہنے کی توثیق کی ان ایم سی سکولوں کی کارکرگی تاحال مثالی ہے کوئی شکایت نہیں ہے مگر محکمہ تعلیم نے گزشتہ دنوں جنرل کیڈر بعض سکولوں میں سازش کے تحت مالیاتی اختیارات دیگر افسران کو تفویض کرنے کیلئے ڈی سی او قصور سے منظوری اورستمبر2013کے فیصلے کے انتقام کے طور پر لسٹ میں ایم سی سکولوں کیلئے جنرل کیڈر کے افسران کو اضافی اختیارات دے دیئے،جو انتہائی قابل افسوس بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے مالی سال میں نیا بلدیاتی نظام آ رہا ہے جس میں ایم کیڈر کیلئے بطور پوسٹ آفس کاکام کرنے والے محکمہ سے یہ ڈیوٹی واپس لیے جانے کا امکان ہے اور صرف تین چار ماہ کیلئے اختیارات کی تبدیلی سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم سی کیڈر کیلئے انتظامی ،مالیاتی اختیارات حسب سابق زمہ داروں کے پاس رکھے جائیں تاکہ پورے مالی سال کے آڈٹ،بجٹ کی ذمہ داربھی وہی ہوں