قصور،ملاں تکنہ بلھے شاہ کالونی اسلام پورہ ملیریاکی افزائش گاہ بن گیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) ملاں تکنہ بلھے شاہ کالونی اسلام پورہ کے رہائشی ملیریا جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،کھلے پلاٹوں اور روہی نالہ کے اد گرد ہمیشہ سے کھڑے پانی میں مچھروں کی افزائش میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اورگندے پانی اور گوبر کاتعفن ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے ،محکمہ صحت کہ ذمہ داروں نے چپ سادھ رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قصور کے بیشتر گوالوں نے پختہ روہی نالہ اور ارد گرد کے کھلے پلاٹوں میں اپنے مویشی سارادن کھڑے کرنا شروع کر رکھے ہیں اور مویشیوں کو انہی جگہوں پر چارہ ڈالتے ہیں ،مویشیوں کا گوبر مچھروں کی بہتات اور فضائی آلودگی کی وجہ سے متذکرہ علاقوں اور دیگر قریبی بستیوں میں ملیریا جیسی موذی امراض پھیلنے کا زبردست خدشہ ہے،پلاٹوں اور گڑھوں میں میں پانی کھرا رہنے سے ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی ہو سکتی ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس آلودگی کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں اور مویشیوں کو گنجان آبادیوں سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ عوام ملیریا اور ڈینگی جیسی امراض سے محفوظ رہ سکیں

متعلقہ عنوان :