بھارت نے پٹھانکوٹ میں ائیر بیس پر حملے سے متعلق مزیدشواہد حکومت پاکستان کے حوالے کر دیئے

خصوصی تحقیقاتی ٹیم فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کا دورہ کرے گی

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) بھارت نے پٹھانکوٹ میں ائیر بیس پر حملے سے متعلق مزیدشواہد حکومت پاکستان کے حوالے کر دیئے ۔ پاکستان میں قائم سپیشل تحقیقاتی ٹیم بھارت کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لے رہی ہے،ان شواہد کے جائزے کے بعد پاکستانی ایس آئی ٹی بھارت کا دورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق پٹھانکوٹ میں ائیر بیس پر حملے سے متعلق بھارت کی طرف مزید شواہدحکومت پاکستان کو دیے گئے ہیں، بھارت نے مزید فون نمبرز اور دستاویزات بھجوائی ہیں، ایس آئی ٹی (سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم ) ان شواہد کا جائزہ لے رہی ہے اور ان کے تفصیلی جائزے کے بعد پاکستانی ایس آئی ٹی بھارت کا دورہ کرے گی ، ذرائع کے مطابق پاکستانی ایس آئی ٹی بھارت کے دورہ سے پانچ روز قبل بھارتی حکومتی کو آگاہ کرے گی ۔