کراچی،شاہ فیصل کالونی اور سائٹ میں پولیس کی کارروائیاں، 7 افراد گرفتار

سہراب گوٹھ سے بسوں میں خواتین کو لْوٹنے والی 2خواتین پکڑی گئیں، موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی ختم

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی اور سائٹ میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ سہراب گوٹھ سے بسوں میں خواتین کو لْوٹنے والی 2خواتین پکڑی گئیں۔ کراچی میں موٹر سائیکل پر عائد 4 روزہ پابندی ختم کر دی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے 7افراد کو گرفتار کر لیا۔

سہراب گوٹھ سے بسوں میں خواتین کو لْوٹنے والی 2خواتین پکڑی گئیں۔ادھر گارڈن میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں 3 نامعلوم ملزمان نے 5 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ اہل محلہ کے پہنچنے پر ملزمان بھاگ گئے، مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ بچی کے والد نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں بسوں میں خواتین کو لوٹنے والی 2 خواتین کوحراست میں لے لیا جبکہ سائٹ کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارکر 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :