پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی 15روپے فی کلو سستی، قیمت 10سال پہلے کی پرانی قیمت پر آگئی

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی ایل پی جی کانفرنس 17مارچ کو ہوگی‘ عرفان کھوکھر

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:25

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی 15روپے فی کلو سستی، قیمت 10سال پہلے کی پرانی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی 15روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ گھریلو سلنڈر170روپے اور کمرشل سلنڈر 680روپے سستا ہو گیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت گرنے کی وجہ سے لوکل پیداواری اداروں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی موجودہ قیمت 10سال کی پرانی قیمت پر آگئی ہے۔ قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزارت پیٹرولیم کی انتھک محنتوں اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہے اور عوام کو سستی گیس میسر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

15سال بعد ایل پی جی کی قیمتیں ریگولیٹ ہو رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ایل پی جی کانفرنس 17مارچ کو لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کانفرنس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایل پی جی کی قرارداد پیش کرنے کے لیے قرارداد منظور کی جائے گی۔ ایل پی جی کانفرنس کے مہمان خصوصی حکومتی اہم شخصیات ہونگیں۔

قیمتوں کے کمی کے بعد ایل پی جی کراچی 70روپے فی کلو،840روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 65روپے فی کلو،780روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر80روپے فی کلو، 960روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ?آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 85۱روپے فی کلو1020روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،100روپے کلو،1200روپے گھریلو سلنڈر کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :