پاکستان کامستقبل روشن اور مضبوط ہاتھوں میں ہے‘مفادعامہ کے منصوبوں کو بلاجواز ہدف تنقید بنانے والوں کوعوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں

مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر لیاقت خان کی بات چیت

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر لیاقت خان نے کہاہے کہ فلاحی منصوبوں پر تنقید عوام کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت ہے،مفاد عامہ کے منصوبوں کو بلاجواز ہدف تنقید بنانے والوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں،حکومتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں لیاقت خان نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن اور مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ ،امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اوردھرنا پارٹی کی منفی سیاست کو عوام ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بُری طرح مسترد کرچکے ہیں،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ملک میں ترقی ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

لیاقت خان نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت منفی سیاسی قوتیں عوام کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں،حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کی خاطر آخری حد تک جائے گی ، ملک میں موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :