اقبال ظفرجھگڑ ا کو گورنرخیبرپختونخواہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اقبال ظفر جھگڑا خیبرپختوانخوا اور فاٹامیں قیام امن،تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، چاند بی بی ممبر ویمن اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آ باد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی 35 اورویمن اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپویشن کی ممبر چاند بی بی نے اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختوانخوا بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نومنتخب گورنر خیبرپختونخواہ کی حیثیت سے اقبال ظفرجھگڑا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبرپختوانخوا اور فاٹامیں قیام امن،تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا ایک نہایت ہی سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اورصوبے کے مسائل سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اس لئے ان کی گورنرخیبرپختونخوا کی حیثیت سے نامزدگی نیک شگون ہے۔ممبر ویمن اسلام میٹروپولیٹن کارپوریشن چاند بی بی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفاداراور پرانے ساتھی ہیں انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اوراب نومنتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ عنوان :