قائد ایم کیوایم سے ملاقاتیں آصف زرداری کی اجازت سے ہوتیں اور ملاقات میں گورنر سندھ بھی ساتھ ہوتے تھے،ملک کا ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ’را‘سے پیسے نہیں لیے ہیں،نواز شریف تمام سیاستدانوں سے ’را‘سے پیسے نہ لینے کا حلف لیں،جان کیری نے ایٹمی اسلحے میں تخفیف کا پیغام کیا بھارت کو دیا ہے؟حکومت نے نوٹس نہ لیا تو سوموٹو لے کر معاملہ ہاؤس میں لے جاؤنگا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 21:04

قائد ایم کیوایم سے ملاقاتیں آصف زرداری کی اجازت سے ہوتیں اور ملاقات ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ملاقاتیں آصف زرداری کی اجازت سے ہوتی تھیں ملاقات میں گورنر سندھ بھی ساتھ ہوتے تھے،ملک کا ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ’را‘سے پیسے نہیں لیے ہیں،نواز شریف تمام سیاستدانوں سے ’را‘سے پیسے نہ لینے کا حلف لیں،جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھانا ہو تو میرا نام لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لندن میں مصطفی کمال کے الزامات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جان کیری نے ایٹمی اسلحے میں تخفیف کا پیغام کیا بھارت کو دیا ہے؟حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو سوموٹو لے کر معاملہ عدالت میں لے جاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اگر کوئی اور الزام لگائیں گے تو ضرور جواب دونگا.جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھانا ہو تو میرا نام لیا جاتا ہے،مصطفی کمال بھی اس معاملے میں کامیاب رہے.انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل سے متعلق کبھی مجھے خط نہیں لکھا.