حکمرانوں کی نیب کو دھمکیاں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یاسمین راشد

(ن) لیگ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کی علامت بن چکی ہے شہبازشر یف نیب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں، مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 5 مارچ 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) چےئر مین تحریک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیب کو دھمکیاں آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے سپر یم کورٹ کا سخت نوٹس لینا چاہیے ‘(ن) لیگ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کی علامت بن چکی ہے شہبا زشر یف نیب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چےئر مین تحریک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نیب نے جب سے کر پشن کے خلاف پنجاب میں کر پٹ لوگوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کیا ہے حکمران اتنے خوفزدہ ہے کہ ان کو ہر وقت نیب کا خیال ہی آتا ہے پہلے نواز شر یف اور اب شہبا زشر یف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کو اسکا سخت نوٹس لیں اور انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے بلکہ انکے خلاف کاروائی کر کے ان سے لوٹی دولت واپس لائی جائے

متعلقہ عنوان :