ہر سیاست دان بیان حلفی دے کے اس نے "را" سے پیسے نہیں لیے ہیں: رحمان ملک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2016 20:54

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہر سیاست دان بیان حلفی دے کے اس نے "را" سے پیسے نہیں لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سینیٹر مصطفی کمال کی جانب سے لگائے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے’’را ‘‘سے پیسے نہیں لیے۔

(جاری ہے)

نوازشریف ’’را‘‘سے پیسے نہ لینے پر تمام سیاسی جماعتوں سے حلفیہ بیان لیں. حکومت نے نوٹس نہ لیا توسوموٹو لے کر معاملہ ہاؤس میں لے کر جاؤں گا۔ جب بھی قائد ایم کیو ایم سے ملا ساتھ میں گورنر سندھ بھی ہوتے تھے۔ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل سے متعلق کبھی مجھے خط نہیں لکھا۔ جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھانا ہومیرا نام لیاجاتا ہے۔ مصطفیٰ کمال بھی اس میں کامیاب رہے۔ مصطفی ٰکمال کیوجہ سےآصف زرداری نے پریس کانفرنس ملتوی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :