کبھی نہیں کہا کہ بھارت عدم برداشت والا ملک ہے،بڑھتے عدم برداشت اور بھارت کو عدم برداشت والا ملک کہنا دو الگ چیزیں ہیں،وزیراعظم مودی بھارت میں تشدد پھیلانے والوں کو لگام دی جائے۔ بالی وڈ اداکار عامر خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 20:10

کبھی نہیں کہا کہ بھارت عدم برداشت والا ملک  ہے،بڑھتے عدم برداشت اور ..

دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے بھارت میں عدم برداشت کے میرے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم برداشت کے میرے بیان کو غلط پیش کیا گیا،میں نے کبھی نہیں کہا کہ بھارت عدم برداشت والا ملک ہے،انہوں نے کہا کہ بڑھتے عدم برداشت اور بھارت کو عدم برداشت والا ملک کہنا دو الگ چیزیں ہیں .انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں تشدد پھیلانے والوں کو لگام دی جائے.