ججز وکلاء بے قصور ملزمان کی قانونی مددکریں ،علامہ محمد الیاس قادری
ہفتہ 5 مارچ 2016 20:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرنا ،ان کی مدد کرنا اجر وثواب کا کام ہے ۔اگر معاشرے میں مسلمانوں کی مدد کرنے کا رحجان قائم ہوجائے تو بہت سے معاشرتی مسائل کا سد باب ہوجائے ۔جج اور وکلاء اس ملزم کی مدد کی جائے جو حقیقت میں بے قصور ہو ۔
اگر مددنے والاشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اچھی نیتوں کے ساتھ مدد کرے گا تو ثواب کا حقدار بن جائے گا ۔مدد کرنے کیلئے مال کا ہونا ضروری نہیں ،امیر ہو یا غریب ہر شخص اگر چاہے تو اپنے مسلمانوں کی مدد کرسکتا ہے ۔بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جن کے کرنے سے مسلمانوں کی مدد کی جاسکتی ہے ۔اپنے مسلمان بھائی کی جانی ،مالی یا قولی مدد کریں ۔(جاری ہے)
مسلمانوں کی مدد کرنے والوں کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء وججزکے اجتماع میں مدنی مذاکرے کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب مسلمان ایک دوسرے کی مدد کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ مدد کرنے پر دئیے جانے انعامات کسی اور کو دے دیتا ہے ۔مسلمانوں کی مدد کرنا نیکی کی کا کام ہے اور نیکی کو بچانا اور اس کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے ۔لہٰذا اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرنے والے احسان نہ جتائیں ،دل نہ دکھائیں اور ریاکار ی سے بھی دور رہیں ۔یادرکھیں احسان جتانے اور مسلمانوں کو ایذا دینے سے نیک اعمال برباد ہوجانے کا خدشہ ہے ۔یادررہے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں مجلس وکلاء وججز تحت دو رزہ اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے وکلاء ،ججز اور عدالتی اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر امیر اہلسنت نے آنے والے مہمانوں سے ملاقات بھی کی ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.