پنجاب حکومت ہر انکوائری میں نیب کے ساتھ تعاون کر رہی ہے،عمران خا ن شہبازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں،تمام اداروں کو اپنے فرائض اور ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے،غیرجانبدارانہ احتساب ترقی کا باعث ہوتا ہے۔رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 19:45

پنجاب حکومت ہر انکوائری میں نیب کے ساتھ تعاون کر رہی ہے،عمران خا ن شہبازشریف ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر انکوائری میں نیب کے ساتھ تعاون کر رہی ہے-شہبازشریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو ہر دور میں اپنے فرائض اور ذمہ داری کا احساس کرناچاہیے۔شفاف اور غیرجانبدارانہ احتساب ترقی کا باعث ہوتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان غلط بیانی سے کام نہ لیں،وزیراعلی شہبازشریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں۔شہبازشریف چیئرمین نیب کی تہہ دل سے عزت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ شفافیت کی مثال ہے۔