مصطفی کمال کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ٗ شاہ محمود قریشی

مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جماعت اسلامی بھی جوڈیشل کمیشن کی حامی ہے ٗ گفتگو

ہفتہ 5 مارچ 2016 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے انکشافات پر حکومت خاموش کیوں ہے ٗان الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ملتان میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ کچھ تنظیمیں راء سے فنڈز لے رہی ہیں جو ریاست پر براہ راست حملہ ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جماعت اسلامی بھی جوڈیشل کمیشن کی حامی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب زدہ لوگ جعلی ڈگریاں لیکر ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جسے بلاامتیاز کارروائی کا حق دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا سانحہ بلدیہ فیکٹری حادثہ نہیں بلکہ دہشت گردی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 153 ضمنی الیکشن میں ن لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔