پاک فوج کے دو روزہ ریلیف آپریشن کے دوران تھرپارکر کے متاثرین میں 25 ٹن راشن تقسیم

آرمی میڈیکل کیمپ میں 1200 مریضوں کا علاج کیا گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 مارچ 2016 18:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاک فوج نے دو روزہ ریلیف آپریشن کے دوران تھرپارکر کے متاثرین میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا جبکہ آرمی میڈیکل کیمپ میں 1200 مریضوں کا علاج کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے جمعہ کو شروع ہونے والے دو روزہ ریلیف آپریشن میں ضلع تھرپارکر کی تحصیل چاچڑو کے متاثرین میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا اس دوران آرمی کے ڈاکٹرز نے میڈیکل کیمپ میں 1200 مریضوں کا علاج بھی کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ سال سے لے کر اب تک پاک فوج کی طرف سے تھرپارکر کے 36000 متاثرہ خاندانوں میں 574 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے 40000 مریضوں کا علاج کیا۔

متعلقہ عنوان :