نیب کو میٹروبس اور ورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں کی تحقیقات کرنی چاہئیں وزیراعظم خود کرکٹ کے سرپرست اعلیٰ بن گئے، سفارش کلچرسے کرکٹ کو برباد کر دیا گیا، شریف برادران کی بادشاہت کا وقت اب ختم ہوگیا، بھارت میں اگر کسی سیاسی پارٹی پر آئی ایس آئی سے فنڈ لینے کا الزام لگے تو وہ 2گھنٹے بھی نہیں چل سکتی، مصطفی کمال کے الزامات کا مطلب ہے کہ ایم کیو ایم واقعی ’’را‘‘ سے مدد لیتی ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 5 مارچ 2016 18:32
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو میٹروبس اور ورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں کی تحقیقات کرنی چاہئیں، وزیراعظم خود کرکٹ کے پیٹرن انچیف بن گئے، کرکٹ میں سفارش لا کر کرکٹ کو برباد کر دیا گیا،شریف برادران کی بادشاہت کا وقت اب ختم ہو گیا، انڈیا میں اگر کسی سیاسی پارٹی پر آئی ایس آئی سے فنڈ لینے کا الزام لگے تو وہ 2گھنٹے بھی نہیں چل سکتی، مصطفی کمال ایم کیو ایم کا قابل آدمی تھا، اس کا ایم کیو ایم کے خلاف بولنے کا مطلب ہے کہ ایم کیو ایم واقعی ’’را‘‘ سے مدد لیتی ہے۔
وہ ہفتہ کو پرویز خٹک کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، شریف برادران کوپیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک وقت تھا جب آپ اس ملک میں بادشاہت کر سکتے تھے مگر اب نہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں سفارشی بھرتی کر کے اسے برباد کر دیا گیا ہے، وزیراعظم خود کرکٹ کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں اور جس نے نگران وزیر اعلیٰ بن کے پنجاب میں دھاندلی کروائی اسے بورڈ آف گورننس کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میں نے 7 سال پہلے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پرگھپلوں کی تحقیقات کرنی چاہئیں، میگا پراجیکٹس دوگنی قیمتوں پر بنائے جا رہے ہیں ، حکمرانوں نے اونج لائن پر 200 ارب کا قرضہ لیا،شریف برادران نے جو ملک کیساتھ کیاوہ سب کے سامنے ہے،حکمران قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں، جب میں بھارت میں ایک کانفرنس گیا تو پتہ چلا کہ وہاں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے سڑکوں پر الطاف حسین کے پوسٹر لگوائے ہوئے تھے، شریف خاندان صرف پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک سب سے بہترین ہے، اگر بیٹنگ میں تھوڑی بہتری لاتے تو ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں، جب سے سفارشی آئے ہیں، میں نے کرکٹ دیکھنی چھوڑ دی ہے۔ انہوں ن ے کہا کہ مصطفی کمال کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنا یا جائے۔ مصطفی کمال ایم کیو ایم کا قابل بھروسہ آدمی تھا، اس کے بیان سے سچ سامنے آ رہا ہے، مصطفی کمال پہلے ایم کیو ایم کا جانشین بتایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے کہا کہ الطاف دہشت گرد ہے اور اس پر 234 کیس ہیں، ایم کیو ایم دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی صحافی نے انہیں بتایا تھا کہ بھارت میں الطاف حسین کے پوسٹر ’’را‘ کے کہنے پر لگائے گئے تھے۔(اح)مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.