تھرپارکر:چھاچھرو میں پاک فوج کا 2 روزہ ریلیف آپریشن،متاثرین میں 25ٹن راشن تقسیم کیاگیا،میڈیکل کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹرز نے 1200 مریضوں کا علاج کیا،گزشتہ ایک سال میں 36ہزار خاندانوں میں 574 ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ 40 ہزار مریضوں کا علاج بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 17:51

تھرپارکر:چھاچھرو میں پاک فوج کا 2 روزہ ریلیف آپریشن،متاثرین میں 25ٹن ..

تھرپارکر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو میں پاک فوج کا 2 روزہ ریلیف آپریشن جاری ہے، ریلیف آپریشن کےدوران متاثرین میں 25ٹن راشن تقسیم کیاگیا.آئی ایس پی آر کے مطابق چھاچھرو میں پاک فوج کے 2 روزہ ریلیف آپریشن کے دوران میڈیکل کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹرز نے 1200 مریضوں کا علاج کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 36ہزار خاندانوں میں 574 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ اسی طر ح گزشتہ ایک سال میں 40 ہزار مریضوں کا علاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :