87بھارتی ماہی گیر کل واہگہ کے راستے وطن واپس روانہ ہونگے

ہفتہ 5 مارچ 2016 17:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت 87بھارتی ماہی گیروں کو کل ( پیر) کے روز واہگہ کے راستے وطن واپس بھجوائے گا ۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے 87بھارتی ماہی گیربزنس ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں گے جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لیجایا گیا جہاں پنجاب رینجرز کے ذریعے انہیں بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کیا جائے گا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق بھارتی قیدیوں کو لاہور پہنچنے پر کھانا فراہم کیا جائے گا اور اس کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لیجایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :