مسلم لیگ ن کبھی سیاسی جماعت نہیں رہی،سندھ سے کوئی نیب کے ناخن کاٹنے کی بات کرتا تو بغاوت کا مقدمہ درج ہوجاتا،مردم شماری ملتوی نہ کریں اس سے غلط فہمیاں پیداہورہی ہیں،حالات بدل گئے ہیں ایم کیوایم کوحکومت میں شامل کرنامعمولی معاملہ نہیں رہا۔ مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 17:08

مسلم لیگ ن کبھی سیاسی جماعت نہیں رہی،سندھ سے کوئی نیب کے ناخن کاٹنے ..

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کبھی سیاسی جماعت نہیں رہی،سندھ سے کوئی نیب کے ناخن کاٹنے کی بات کرتا تو بغاوت کا مقدمہ درج ہوجاتا،مردم شماری ملتوی نہ کریں اس سے غلط فہمیاں پیداہورہی ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےخلاف جان بوجھ کر ایک فضا بنائی جارہی ہے.سندھ اور بلوچستان کےلوگ مردم شماری کو زندگی اورموت کامسئلہ سمجھتےہیں.مردم شماری ملتوی نہ کریں اس سے غلط فہمیاں پیداہورہی ہیں.انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں ایم کیوایم کوحکومت میں شامل کرنامعمولی معاملہ نہیں رہا.