رینجرزکی ڈاکس کے علاقے میں کاروائی :دہشت گردوں کا سہولت کار گرفتار،ملزم وسیم احمد عرف لاسی عزیز بلوچ اور بابا لاڈلاکو بھی مالی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیاہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 16:40

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) رینجرز کراچی نے ڈاکس کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا سہولت کار گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزم کے کالعدم تنظیم سے باقاعدہ رابطوں اور مالی مدد فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز نے ڈاکس کے علاقے میں کاروائی کے دوران سہولت کار وسیم احمد عرف لاسی کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش عزیز بلوچ اور بابا لاڈلاکو مالی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو90روزکے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :