پنجاب میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) پنجاب میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے بلدیاتی نشستوں پر پولنگ 21 مارچ کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 4 مارچ کو جاری کئے جائینگے 7 مارچ کو وصولی ہوگی جن کی جانچ پڑتال 8 مارچ کو ہوگی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں 9 مارچ کو داخل ہونگی 10 مارچ کو اپیلیں نمٹائی جائینگی کاغذات نامزدگی 11 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے امیدواروں کو حتمی فہرست 12 مارچ کو جاری کی جائیگی جبکہ 21 مارچ کو باقاعدہ پولنگ ہوگی صوبہ بھر میں 76 کے لگ بھگ نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :