صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کے لئے تخمینہ جات طلب کرلئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کے لئے تخمینہ جات طلب کر لئے ہیں نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں نئے مالی سال کا بجٹ رمضان المبارک کے باعث جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے تمام سرکاری محکموں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ بجٹ کی تیاری کاکام جاری ہے اور اس حوالے سے چا اپریل تک محکمانہ اجلاس تمام صوبائی محکمے طلب کرے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے تمام محکمے تخمینہ جات ارسال کرے نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے صوبائی محکمے جاری ترقیاتی سکیموں ، نئی ترقیاتی سکیموں وغیرہ کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کرے

متعلقہ عنوان :